وزیراعظم کی شاہ زیب رند کو بین الاقوامی کراٹے کومبیٹ چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد

26

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹس کھلاڑی شاہ زیب رند کو بین الاقوامی کراٹے کومبیٹ چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ شاہ زیب رندنے پاکستان کانام دنیامیں روشن کیا ۔ گزشتہ روزوزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹس کھلاڑی شاہ زیب رند کو بین الاقوامی کراٹے کومبیٹ چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ شاہ زیب رند نے اپنے کھیل اور مہارت سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کو شاہ زیب رند پر فخر ہے ۔