کراچی بزنس گلڈ کا جاوید عالم اوڈھو کے اعزاز میں عشائیہ

74

کراچی (کامرس رپورٹر) کراچی بزنس گلڈ کے سرپرستِ اعلیٰ فرحان الرحمان اور چیئرمین فراز الرحمان کی قیادت میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھوکے اعزاز میں ایک شاندار عشائیہ و ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب جاوید عالم اوڈھو کی شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے انتھک کوششوں کو سراہنے کیلئے منعقد کی گئی تھی۔ فراز الرحمان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تجویز پیش کی کہ سی پی ایل سی کی طرز پر ایک کمیٹی کا قیام ضروری ہے جو بلدیاتی حکومت کے شانہ بشانہ کام کرے اور کراچی کی رونقیں بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی بزنس گلڈ کا واحد مقصد کراچی کی تعمیر و ترقی ہے۔جاوید عالم اوڈھو نے ایوارڈ ملنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی عملداری اور امن کا قیام ان کی اولین ذمہ داری ہے۔زبیر چھایہ نے کہا کہ کراچی پاکستان کا دل ہے، اور اس کی ترقی پر توجہ دینا پورے ملک کی ترقی کے مترادف ہے۔سرپرستِ اعلیٰ فرحان الرحمان نے تقریب میں شریک تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں کہ جو کراچی کی خدمت کر رہے ہیں۔