کراچی چیمبرکے انتخابات آج ہفتے کوشیڈول کے مطابق ہونگے

76

کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی)کے انتخابات آج ہفتے کوشیڈول کے مطابق ہونگے۔ پولنگ صبح9بجے سے شام6بجے تک کے سی سی آئی میں ہوگی۔الیکشن کمیشن نے پولنگ کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور پولنگ کیلئے 52بوتھ قائم کئے گئے ہیں جہاں کراچی چیمبر کے 16ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔ کراچی چیمبر کے ووٹرز پہلی بار ایک ساتھ مینجنگ کمیٹی کے30اراکین کا انتخاب کریں گے۔انتخابی عمل میں برسراقتدار بزنس مین گروپ(بی ایم جی) اور اپوزیشن گروپ بزنس مین الائنس نے امیدوار نامزد کئے ہیں۔ بی ایم جی گروپ نے مینجنگ کمیٹی کی نشستوں پر جاوید بلوانی،نْصیر سراج تیلی،فیصل خلیل، ضیاء العارفین، ریحان حنیف،عمران معیز خان، بیرسٹر یوسف جنیدماکڈا،علی طاہر دادا، محمد عارف لاکھانی،شوال علی ملک،محمدفرحان اشرفی، فیصل انیس مجید، منیر احمد باری، محمدحنیف پوچی،کوثر اعجاز، جنید محمود اوردیگر امیدوار نامزد کئے ہیں جبکہ بزنس مین الائنس نے مینجنگ کمیٹی کی نشستوں پر سلیم کپاڈیہ، واثق حسین خان،محمدشرجیل گوپلانی اور دیگر کو اپنا امیدوارنامزد کیا ہے۔