پاکستان ا سپورٹس بورڈ کا بنا اجازت اتھلیٹکس ٹیم بھارت بھیجنے کا سخت نوٹس

124

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان ا سپورٹس بورڈ نے بھارت میں منعقدہ ساوتھ ایشین جونیر اتھلیٹکس چیمپین شپ میں بنا اجازت دورہ کا سخت نوٹس لیتے ہوے اتھلیٹکس فیڈریشن سے جواب طلب کر لیا۔12 کھلاڑیوں اور4 آفیشلز پر مشتمل پاکستان جونیر اتھلیٹکس ٹیم نے انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کی تھی جس میں 90 میں سے ایک تمغہ بھی پاکستان اپنے نام کرنے میں ناکام رہا جبکہ اتھلیٹکس فیڈریشن نے بھارت جیسے ملک میں دورہ کرنے کی اجازت کیلے این او سی بھی نہیں لیا جس پر پی ایس بی نے بغیر این او سی کے ٹیم کے دورہ بھارت پر اتھلیٹکس فیڈریشن سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری شاہجہان میر کو بھیجے گئے خط میں واضح کیا کہ جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے ٹیم کے بھارت جانے کے لیے کوئی این او سی نہیں مانگا گیا، جو پی ایس بی کے آئین کے آرٹیکل 7(1) کی براہ راست خلاف ورزی ہے ۔ حکومت سے لازمی این او سی حاصل کیے بغیر ایک بین الاقوامی کھیلوں کے ایونٹ میں شرکت کے لیے ایک دستہ بھارت بھیجا جس پر اتھلیٹکس فیڈریشن اپنا تحریری جواب دے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ جب بھارت میں کھیلوں کے کسی بھی مقابلے میں حصہ لینے کی بات آتی ہے تو اس کے قوانین اور بھی سخت ہوتے ہیں۔ متعلقہ فیڈریشن کو اس طرح کا دورہ کرنے سے پہلے خفیہ ایجنسیوں اور مختلف وزارتوں سے این او سی لینا پڑتا ہے۔