سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی مشینیں پرانی ہوچکی ہیں‘وزیرتعلیم

51

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا ہے کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی مشینیں پرانی ہوچکی ہیں ،ہرسال درسی کتب کی عدم دستیابی کی شکایت آتی رہی ہیںڈھائی کروڑ کتابوں کی طباعت اور پھر دوبارہ جائزہ ایک طویل کام ہے تاہم اس میں بہتری کیلیے کوشش جاری ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو سندھ اسمبلی کے جلاس میںایم کیو ایم کے رکن راشد خان کے ایک توجہ دلائونوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہی جو درسی کتب کی عدم فراہمی اور ان کی پرنٹنگ بائنڈنگ غیر معیاری ہونے سے متعلق تھا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ درسی کتابوں کی چھپائی تاخیر سے شروع ہوئی۔اس سال 47 لاکھ کتابوں کے سیٹ کی ڈیمانڈ تھی، 44 لاکھ سیٹ کتابوں کے پرنٹ کرائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے طلبہ سیاستعمال شدہ کتابوں کا بک بینک تجربہ کامیاب نہیں ہوا۔مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت سے متعلق ایک توجہ دلاو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر جام خان شورو نے کہا کہ سوشل میڈیا کی خبر پر پوری ہوٹل انڈسٹری کو بدنام کرنا مناسب نہیں ہے۔دادو میں مردہ جانور کی گاڑی پکڑی گئی ہے مگر بعض عناصرفوڈ انڈسٹری کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔