جماعت اسلامی الخدمت ضلع غربی کی میگا جراثیم کش اسپرے مہم کا افتتاح

48

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی الخدمت ضلع غربی نے ضلع بھر میں ڈینگی، ملیریا، اور چکن گونیا جیسی مہلک بیماریوں کے تدارک کے لیے میگا جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز۔ اس مہم کا باضابطہ افتتاح آج21 ستمبر 2024 ہفتے کی شام 4:30 بجے امیر جماعت اسلامی ضلع غربی مولانا مدثر حسین انصاری اور انکے ہمراہ یونین کمیٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین الخدمت اسپتال، پونے 5 نمبر روڈ، اورنگی ٹاؤن میں اسپرے مشین چلا کر کرینگے۔ ضلع غربی میں ملیریا، ڈینگی، اور چکن گونیا کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، جس سے ہزاروں افراد متاثر ہوچکے ہیں کے ایم سی کی جانب سے تاحال کوئی خاطرخواہ مہم شروع نہیں کی گئی، جماعت اسلامی نے اپنی مدد آپ کے تحت اس میگا اسپرے مہم کا آغاز کیا ہے۔