بھارت کا جاسوس ڈرون خلیج بنگال میں گر کر تباہ

89

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی بحریہ کا ڈرون خلیج بنگال میں گر کرتباہ ہوگیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایم کیو 9 بی ڈرون بھارت نے امریکا سے لیز پر حاصل کیا تھا جو خلیج بنگال میں گر کرتباہ ہوگیا۔ بھارتی حکام کی جانب سے ڈرون گرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔ تباہ ہونے والا ڈرون بحرہند کے وسیع علاقے میں جاسوسی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ اسے تمل ناڈو میں واقع بھارتی بحریہ کے اڈے سے کنٹرول کیا جاتا تھا۔ ڈرون کی تباہی نے جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج کی پیشہ ورانہ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے صلاحیتوں پرایک بار پھر سوال اٹھا دیا ہے۔