ترکیہ کے ڈرون عنقا 3 کی کامیاب آزمایش

98
ترکیہ کے جنگی ڈرون عنقا 3کی فائل فوٹو

انقرہ(انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کی دفاعی صنعت کی پیداوار اور ملّی انجینئرنگ کے شاہکار عنقا3 جنگی ڈرون نے تجرباتی فائرنگ کے پہلے مرحلے کو کامیابی سے مکمل کرلیا۔ ترکیہ کی فضائی و خلائی صنعت توساش نے اپنے بیان میں کہا کہ تجرباتی فائرنگ میںعنقا3′ کی اعلیٰ کارکردگی اس بات کا اظہار ہے کہ یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں ترکیہ کی پیشہ وارانہ قابلیتوں اور دفاعی صلاحیتوں میں اہم کردار ادا کرے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ ہم ترکیہ کے 100سالہ ترقیاتی دور میں دفاعی صنعت کے فروغ کی کے لیے دن رات کی پرواکیے بغیر کام کر رہے ہیں۔