یورپی یونین کا یوکرین کیلیے 39ارب ڈالرقرض کا اعلان

89
یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنکسی اور یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیئر لائن پریس کانفرنس کررہی ہیں

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین نے یوکرین کو 39ارب ڈالر قرض دینے کا اعلان کردیا۔ جی 7کی جانب سے دیے جانے والے قرض پیکیج کا مقصد یوکرین کی تعمیر نو میں مدد کرنا ہے۔یورپی کمیشن کی صدر ارزولافان ڈیئر لائن نے کیف میں صدر وولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ نیوز کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ روس کو ہونے والی تباہی کی قیمت ادا کرنی چاہیے۔انہوںنے کہا کہ فروری 2022 ء میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے یورپی یونین یوکرین کو 118 بلین یوروسے زیادہ کی فوجی اور اقتصادی امداد فراہم کر چکی ہے، لیکن روس کے مسلسل حملوں کا مطلب ہے کہ مزید مدد ضروری ہے۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس 26 ستمبر کو یوکرین کے صدر سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔