شاہ سلمان کے حکم پر غیر منافع بخش فاؤنڈیشن قائم

56

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی حکم جاری کیا ہے جس میں شاہ سلمان غیر منافع بخش فاؤنڈیشن قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ شاہ سلمان نے کہا کہ لوگوں پر سرمایہ کاری کرنا اور ان کی ثقافت کو فروغ دینا اور ان کی شناخت پر فخر کرنا ایک مستقل نقطہ نظر ہے جسے ہم ہمیشہ جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم انسانی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور معاشروں کی خوشحالی کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ فاؤنڈیشن فرد اور معاشرے پر دیرپا اثر ڈالے گی۔انہوںنے شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز کو وزیر کے عہدے کے ساتھ فاؤنڈیشن کا چیئرمین بھی مقرر کیا۔