خلافت علی منہاج النبوت کادور جلد آنے والا ہے ‘راشد نسیم

50

کراچی (پ ر)نبی ﷺسے عشق اور محبت مسلمانوں کے ایمان کا جذ ہے۔مسلمانوں سے نبی ﷺ سے عقیدت اور محبت ختم نہیں کی جاسکتی۔ سوشلزم،کمیونزم کے بعدسرمایہ دارانہ نظام بھی زمیں بوس ہونے والا ہے ۔مجیب الرحمان کی طرح اسٹیچو آف لبرٹی بھی جلد ٹوٹے گا۔دنیا میں تیزی کے ساتھ تبدیلیاں رونما ہورہی ہے ۔نبی پاک ﷺ کا لایا ہوا نظام ہی اس دنیا کو سکون وچین فراہم کرسکتا ہے ۔یہ بات جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما راشد نسیم نے جماعت اسلامی حلقہ البدر کورنگی کے تحت کورنگی نمبر دو میں 32ویں سالانہ ’’پیغام مصطفی ؐکانفرنس‘‘ سے اپنے خصوصی خطاب میں کہی۔اس موقع پر جمعیت اتحاد العلماء ضلع کورنگی کے صدر قاری منصور احمد ،مرزا ثوبان بیگ،خورشید اقبال ،مصعب آصف ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوںنے کہاکہ نبی ﷺ کی سنتوں کو زندھ کیا جارہا ہے۔ قاری منصور احمد نے کہا کہ حضور ﷺ سے عقیدت اور محبت کا تقاضہ ہے کہ حضور ﷺ کے پیغام کو عام کیا جائے۔ خورشید اقبال نے کہا کہ پیغام مصطفی ﷺیہ ہی ہے کہ ہم اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کو عملی طور پر نافذ کریں۔