اہلیان نیو کراچی کیلیے جماعت اسلامی کی جانب سے 5 پارکوں کا تحفہ

102

کراچی:جماعت اسلامی کی جانب سے اہلیان کراچی کے لیے پانچ پارکوں کا تحفہ  دیا گیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ٹاؤن چئیرمین نیو کراچی محمد یوسف ،وائس ٹاؤن چیئرمین شعیب بن ظہیر ودیگر ذمے داران کے ہمراہ جیلانی پارک سیکٹر 5G نیو کراچی کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر اہلیان نیو کراچی اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان  نے کہا کہ اہلیان نیو کراچی کے لیے جماعت اسلامی کی جانب سے 5 پارکوں کا تحفہ دیا جارہا ہے۔ گزشتہ 10 ماہ میں جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز چئیرمینز نے 100 سے زائد پارکوں کا افتتاح کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے عوام سے جو وعدے کیے تھے اسے مکمل کررہی ہے۔ٹاؤن کی انتظامیہ ودیگر ذمے داران نے پارک بنالیے ہیں لیکن اہلیان نیو کراچی کی ذمے داری ہے کہ اس کی حفاظت کریں۔ جماعت اسلامی کے ٹاؤن و یوسی چئیرمینز دن رات محنت کر کے شہریوں کو ریلیف فراہم کررہے ہیں۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کچرا کنڈی کی جگہ کو پارک بناکر شہریوں کو ریلیف دیا ہے۔ جماعت اسلامی نے ڈسٹرکٹ سینٹرل پانی اور سیوریج لائن کے مسائل جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمین نے حل کیے ہیں۔قبضہ مئیر واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے چیئرمین ہیں ، پانی کی فراہمی اور سیویریج کے مسائل حل کرنا قبضہ مئیر کی ذمے داری ہے۔

امیر جماعت کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز چئیرمینز اختیارات کا رونا نہیں رورہے بلکہ اختیارات سے بڑھ کر کام کررہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے قبضہ مئیر سے کام کروائیں گے اور عوام کو ریلیف دلوائیں گے۔ پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر کو استعفی دے دینا چاہیے تھا۔ 4 ارب روپے سے سڑکوں کی مرمت کا کام کروایا گیا لیکن تھوڑی سی بارش کے بعد کی بہہ گئیں۔ جماعت اسلامی پیپلز پارٹی کے صوبائی وزرا سے ہی سڑکوں کی تعمیر کا کام کروائے گی۔