پی آئی اے کی فروخت، بولی یکم اکتوبر 2024 کو منعقد کرنےکا ارادہ ہے: وزارتِ نجکاری

83
Privatization of PIA, bid

اسلام آباد: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان کی زیرصدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس دوران بتایا وزارت نجکاری نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی یکم اکتوبر کو منعقدکرنے کا ارادہ ہے۔

اعلامیے کے مطابق نجکاری کمیشن بورڈ کے اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اسٹیٹمنٹ آف کوالیفیکیشن شرائط کےتحت اجازت یافتہ تبدیلیوں سےمتعلق فنانشل ایڈوائزرکی سفارشات پربھی غور ہوا۔ پی آئی اے کی نجکاری کیلئےبولی یکم اکتوبر دوہزر چوبیس کو کرنے کا ارادہ ہے۔

وزارت نجکاری کے مطابق نجکاری کمیشن نے چھ بولی دہندگان کو پری کوالیفائی کیا تھا۔ ان میں فلائی جناح،وائے بی ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ کی زیر قیادت کنسورشیم شامل ہے۔ ایئربلیو لمیٹڈ، پاک ایتھانول پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر قیادت کنسورشیم بھی فہرست میں شامل ہے۔ عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ اوربلیو ورلڈ سٹی بھی فہرست کا حصہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ٹریژری بلز کی تمام بولیاں مسترد کی گئیں، یہ پیغام ہے کہ حکومت قرض کے حصول ککیلیے بے چین نہیں ہے، حکومت قرض کے حصول کیلیے اپنی شرائط کو ملحوظ خاطر رکھے گی، بینکنگ سیکٹر کو نجی شعبے کو قرضے فراہم کرنے کی طرف متوجہ ہونا چاہیے۔