بھارتی عدالت عظمیٰ کا یوٹیوب چینل ہیک

261

نئی دہلی: بھارت کی عدالت عظمیٰ کا سرکاری یوٹیوب چینل ہیک کر لیا گیاہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آفیشیل یوٹیوب چینل غیر فعال ہونے کے بعد مندرجہ بالا چینل پر امریکی کمپنی ریپل لیب کی جانب سے کرپٹو کرنسی سے متعلق مواد چل رہا ہے۔ ہیکرز نے بھارتی عدالت عظمیٰ کا چینل منجمد کرنے کے بعد اس پر پہلے سے موجود وڈیو کو پرائیویٹ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے عدالتی حکام کا کہنا ہے کہ عدالت عظمیٰ انتظامیہ نے ہیک شدہ عدالتی یوٹیوب چینل کو غیر فعال کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اُدھر دوسری طرف بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق منجمد چینل پر ایک وڈیو شیئر کی تھی، جس میں امریکی کمپنی ریپل لیب کی کا اشتہار دکھائی دے رہا ہے۔ہیک کیا گیا عدالتی چینل پر کرپٹو کرنسی ’ایکس آر پی‘ کے اشتہار کی وڈیو نظر آنے لگی تھی جو اب ہٹا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت عظمیٰ عام طور پر اپنے یوٹیوب چینل کو لائیو اسٹریم سماعتوں کے لیے استعمال کرتی ہے کیونکہ مذکورہ اقدام 2018ءمیں ایک تاریخی فیصلے کے بعد اٹھا یا گیا تھا، جس نے آئینی بینچ کی سماعتوں کو براہِ راست نشر کرنے کی اجازت دی۔