بلاول 73ء کا آئین ختم کرنے کی سازش میں شریک ہے: اسد قیصر

128
abolish the constitution

صوابی: مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بلاول 1973 کا آئین ختم کرنے کیلئے غیر جمہوری لوگوں کے ساتھ بیٹھا ہے۔

اسد قیصر کا صوابی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے کہ جو خود کو جمہوریت کا چیمپئن کہتے تھے وہ بھی اس سازش میں برابر کے شریک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھٹو کا نواسہ بلاول زرداری اس سازش میں برابر کا شریک ہے، بلاول زرداری 1973 کے آئین کو ختم کرنے کے لیے غیر جمہوری لوگوں کے ساتھ بیٹھا ہے، اتحادی حکومت آرٹیکل 8 جو بنیادی انسانی حقوق سے متعلق ہے اس میں ترمیم کرنا چاہتی تھی ۔

اسد قیصرکا کہنا تھا کہ یہ لوگ عملی طور پر ملک میں مارشل لا نافذ کرنا چاہتے تھے، مولانا فضل الرحمان اور اختر مینگل کو مختلف آئینی ترامیم کے مسودے دیے گئے تھے، پاکستانی عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ بلاول بھٹو کا سوشل بائیکاٹ کریں۔

مرکزی رہنما رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ایمل ولی اپنے دادا، دادا کی سیاست اور نام کو ملیامیٹ کر رہا ہے، ہم پاکستان میں آئین کی بالادستی، آزاد عدلیہ، اور پارلیمان کو مضبوط کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔