جج جلد عمران خان کو سزا سنانے والا ہے، علیمہ خان کا دعویٰ

204

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ جج جلد ہی عمران خان کو سزا سنانے والے ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ یہ سب کچھ ایک منصوبے کے تحت ہو رہا ہے۔ سپریم کورٹ کو عوام نے بچانا ہے کیونکہ اب یہ ہمیں ملٹری کورٹ میں لے جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کئی اراکین ملٹری جیلوں میں ہیں، جن میں ان کا بھانجا بھی شامل ہے اور کسی کو معلوم نہیں کہ انہیں کب اور کتنی سزا سنائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں حکومت ایک نیا قانون لانے کی کوشش کر رہی ہے جس کے تحت کسی بھی شہری کو گرفتار کیا جا سکتا ہے اور انہیں اس بات کا یقین ہے کہ جج جلد بانی پی ٹی آئی کو سزا سنائے گا۔