بی جے پی کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کریگی،بھارتی وزیراعظم

19

سرینگر(صباح نیوز)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرے گی۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں اپنی پارٹی کی انتخابی مہم چلانے کے لیے جمعرات کو سری نگر کا دورہ کیا۔ یہ مودی کا حالیہ دنوں میں اس مسلم اکثریتی علاقے کا دوسرا انتخابی دورہ تھا۔جرمن ٹی وی رپورٹ کے مطابق مودی ایک ایسے وقت میں سری نگر کا دورہ کر رہے ہیں، جب وہاں نئی دہلی کی کشمیر کے حوالے سے پالیسیوں کی شدید عوامی مخالفت پائی جاتی ہے۔ سری نگر کے اہم تجارتی مرکز میں مودی کی انتخابی ریلی کے مقام کی طرف جانے والی سڑکوں کو بند کرنے کے لیے حکام نے خاردار تاریں بچھائیں اور سڑکوں پر چوکیاں کھڑی کر دیں۔ مسلح نیم فوجی دستے اور پولیس اہلکار علاقے میں گشت کر رہے تھے، اسنائپرز اور شارپ شوٹرز کو پنڈال کے قریب عمارتوں پر تعینات کیا گیا تھا۔