ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج مکلی میں قائم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس میں ہزاروں خواتین اپنی رقم لینے کے لیے آئی ہوئی تھیں کہ کامرس بلاک کی چھت ٹکڑوں میں خواتین پر آگری جس کے نتیجے میں 2 خواتین زخمی ہوگئیں جنہیں فوری سول اسپتال مکلی منتقل کیا گیا۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ٹھٹھہ کے انچارج سعید چانڈیو نے اپنے موقف میں کہا کہ انتظامیہ کو آگاہ کیا تھا کہ عمارت زبوں حالی کا شکار اور کوئی حادثہ رونما ہوسکتا ہے لیکن یہاں نہ لائٹ ہے نہ کوئی صحیح بندوبست، جس کی وجہ سے اکثر خواتین بے ہوش بھی ہو جاتی ہیں۔