سکھر (نمائندہ جسارت) پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا میں خبر زیر گردش ہے کہ تھانہ سدوجہ کی حدود میں کولہی برادری کے گھر پر حملے کے دوران 2 افراد اغوا کر لیے گئے ہیں۔ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں، یہ خبر جھوٹ پر مبنی ہے، واقعہ سدوجہ کی حدود میں نہیں بلکہ ضلع کشمور کے تھانہ کیٹی کچہ کی حدود پر واقع میرن کی زمین پر ہوا ہے، ایسی بے بنیاد اور جھوٹی خبریں شیئر نہ کی جائیں اور کوئی خبر جو اس سے متعلق ہو اس کی تصدیق کیے بنا شیئر کرنے سے گریز کیا جائے، پولیس کی جانب سے جھوٹی خبر کی تردید کی جاتی ہے۔