لیاقت اسپتال کے مریض ہمارے لیے اہم ہیں، کاشف میمن

73

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) لیاقت یو نیو رسٹی اسپتال حیدرآباد و جامشورو کے نئے میڈ یکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کاشف علی میمن اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد اسپتال پہنچنے تو اسپتال کے ایڈمنسٹریٹو افسران، فیکلٹی ممبران، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشنز کے رہنمائوں سمیت دیگر ملازمین نے اُن کا شاندار استقبال کیا اور انہیں گلدستے اور سندھ کا روایتی تحفہ سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحائف پیش کیے۔ اس موقع پر میڈ یکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کاشف علی میمن نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اسی اسپتال سے ہائوس جاب کیا اور مختلف شعبہ جات سمیت اسپتال کے انتظامی شعبوں میں 40 سال گزارے، اس عرصے کے دوران اپنی ذمہ داریاں محنت و لگن اور ایمانداری کے ساتھ عبا دت سمجھتے ہو ئے ادا کیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمارے پاس وسائل نہیں تھے تواس وقت بھی ہم نے میڈیکل کیمپس لگا کر مریضوں کی خدمت کی، جبکہ اسپتال کے ملازمین کے مسائل حل کرنے میں پہلے بھی کردار ادا کیا تھا اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔ میڈیکل سپر نٹنڈ نٹ کے دوران اسپتال کے تمام ملازمین کے مسائل جو میرے دائرہ اختیار میں ہیں وہ ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کروں گا اور اسپتال کو مزید اپ گریڈ کرنے کے لیے شب و روز محنت اور لگن سے کام کریں گے، چند روز میں آپ خود اسپتال میں تبدیلیاں دیکھیں گے۔ ایم ایس ڈاکٹر کاشف میمن نے موقع پر موجود ڈاکٹرزاور تمام ایڈ منسٹر یٹو افسران سمیت پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو اپنی اپنی ذمہ داریاں محنت و لگن اور ایمانداری کے ساتھ عبا دت سمجھتے ہو ئے ادا کرنا ہیں کیونکہ لیاقت یو نیو رسٹی اسپتال میں آنے والے مریض ہمارے لیے ماں ،باپ،بہن اور بھائیوں کا درجہ رکھتے ہیں اور ہمارے پاس اُمید لے کر آتے ہیں کہ اسپتال میں ہر مر ض کا علا ج ہو تا ہے اور ہم صحتیاب ہو کر گھر جائیں گے۔ ہمیں ہر آنے والے مریضوں کو اپنے خاندان کا فرد سمجھتے ہوئے ان کے اعتماد پر پورا اُتر نا ہے اور ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت دیگر ملازمین کو چاہیے کہ وہ اپنے گھر کا فرد سمجھتے ہوئے ہر آنے والے مریض خدمت کریں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ڈاکٹر وں کی کمی محسوس کر وں گا تو میں خو د بھی بحیثیت ایک ڈاکٹر مر یضوں کا علا ج کر وں گا، اسپتال میں مر یضوں کا علا ج و معالجہ صفائی ستھر ائی اسی وقت بہتر ہو گی جب اسپتال انتظامیہ کے ساتھ پروفیسرز، کنسلٹنسٹ، ڈاکٹرز، اسٹاف نرسز اورپیر امیڈ یکل اسٹاف سب مل کر ایک ٹیم ورک کے تحت کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلد اسپتال کے انتظامی افسران سے اجلاس منعقد کر کے وائس چانسلر کے ساتھ ملاقات کریں گے تاکہ مریضوں کے علاج و معالجہ اور بالخصوص ڈینگی و ملیریا کے علاج کیلیے پروفیسرز، کنسلٹنٹ جو وائس چانسلر کے ماتحت ہیں، وہ اپنی ذمہ داریاں بہتر طور پر ادا کرتے ہوئے اسپتال کے تمام مریضوں کے علاج و معالجہ پر خصوصی توجہ دیں۔