جماعت اسلامی فیصل آباد آج ممبر سازی کیمپ لگائے گی

107

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت پر آج (بروزجمعہ)ملک بھرکی طرح فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں بھی ممبرسازی کیمپ لگائے جائیں گے جہاں شہریوں کو جماعت اسلامی کاممبربنایاجائے گا اور شام 5 بجے حافظ نعیم الرحمن کاآن لائن خطاب ہوگا جسے کیمپوںپرموجود کارکنوں اور شہریوں کو بڑی اسکرینوں کے ذریعے دکھایاجائے گا۔پی پی 110 میں کیمپوں کازونل امیر انتظام امجد قیوم پراچہ، اکبر حیات باجوہ،پی پی111میں زونل امیر نعمان احسن ملک، ڈاکٹر خالدفخر،پی پی 112میں ژونل امیر آصف اسلام،خالدمحمود چودھری،رانا سکندر اعظم، پی پی 113 میں ژونل امیرچودھری محمد سلیم،شیخ محمد مشتاق، اجمل حسین بدر ، پی پی 114میں ژونل امیرڈاکٹر بشیر احمد صدیقی، عبدلستار بیگا، پی پی 115میں ژونل امیرمیاں منیر احمد، کاشف نعمان، پی پی 116میں زونل امیر عتیق الرحمن،طہٰ خان ،عمران رشید،پی پی 117میں ژونل امیرملک عبدالجبار،رانا عدنان خاں،پی پی 118میں ژونل امیرمحمدسلیم سرور،ملک معراج الدین، افضال شاہین ، پی پی 106میں ژونل امیرثاقب فاروق بٹ، سید خادم حسین شاہ،پی پی 107میں ژونل امیرشیخ عمیر مختار، یاسراقبال کھارا،پی پی 108میں ژونل امیر عمران عبداللہ، رانا رفیق،رائو نصرت علی ،پی پی 109میں ژونل امیرسر فراز ادریس ، پی پی98میں ژونل امیرمحمدیاسین کاہلوں کریں گے۔جماعت اسلامی ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پاکستان سے ظلم وجبراور ناانصافی کے نظام کے خاتمہ کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔جماعت اسلامی نے ممبر شپ مہم کا آغاز اس مقصد کیلئے کیا ہے کہ عوام کونچلی سطح تک متحرک کیا جائے اور اس کرپٹ نظام اور اس کے پہرے داروں سے نجات حاصل کی جائے۔