آئینی عدالتوں کا قیام چارٹرڈ آف ڈیموکریسی کا اہم نکتہ تھا،عباداللہ

41

پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا میں اپوزیشن لیڈر اکٹر عباد اللہ نے کہاہے کہ آئینی عدالتوں کا قیام 2006 میں ہونے والے چارٹرڈ آف ڈیموکریسی کا اہم نکتہ تھا۔بانی پی ٹی ائی بھی آئینی عدالتوں کے قیام سے متفق تھے۔ان خیالات کااظہار اسمبلی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ صرف پاکستان میں نہیں بننے جارہے بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں آئینی عدالتیں موجود ہیں۔اگر ان ترامیم میں عمر کی حد میں اضافہ ہورہا ہے تو اس کا فائدہ کسی ایک جج کو نہیں بلکہ سب کو ہوگا۔ڈاکٹر عباداللہ نے کہاکہ جو جماعتیں مخالفت کررہی ہیں انہیں وقت پر اعتراض ہے۔ آئینی ترمیم کا پیش نا ہونا کسی کی کامیابی یا ناکامی نہیں۔ آئینی ترامیم پر اتفاق رائے کے بعد یہ سب کی ترمیم ہوگی۔ڈاکٹر عباداللہ نے کہاکہ حکومت مولانا فضل الرحمان کی تجاویز کی خیر مقدم کریگی۔بدقسمتی سے اپوزیشن کے پاس اتنے ارکان بھی نہیں کہ اجلاس بلا سکے۔حکومت سے ایک پیسہ کا فائدہ لیا ہے اور نا ہی کبھی لونگا۔ڈاکٹر عباداللہ نے کہاکہ صوبائی حکومت کی کرپشن کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرینگے۔صوبے کی بدقسمتی ہے کہ وزیراعلیٰ کے پاس مولاجٹ کے ڈائیلاگ کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا۔صوبے میں ایک سیف سٹی پراجیکٹ نہیں۔