مٹیاری،دہرے قتل کا کیس ثابت ہونے پر3 مجرموں کو عمرقید

129

مٹیاری (نمائندہ جسارت) مٹیاری کی ماڈل کورٹ نے دہرے قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر تین ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی۔تھانہ اڈیرولعل میں 3 سال قبل درج مقدمے کی سماعت میں فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ ایڈیشنل سیشن جج عبدالوحید کھوسو کی ماڈل کورٹ نے علی گل میرجت، ارشاد اور اکبر کو عمر قید کی سزا سنائی۔یاد رہے کہ سال 2021 ء میں مدعی عبدالقادر میرجت نے مقدمہ درج کرایا تھا۔ایسا مقدمہ فوجداری الزام کے تحت درج کیا گیا تھا۔ جس میں علی اصغر میرجت اور مسمات عابدہ جاں قتل ہوئے تھے۔