کراچی ( بزنس رپورٹر ) شان فوڈز نے لذت، غذائیت اور صحت کے شعبے کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ‘سمرائز(Symrise) کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کے حصے کے طور پر جدید ترین بین الاقوامی معیار کی پیداواری سہولت کا افتتاح کیا۔اس سہولت کو 25 کروڑ صارفین پاکستان کی فوڈ انڈسٹری کا احاطہ کرنے کے لیے ٹرانسفارمیشنل کھانے کی اشیا کو تیار، لانچ اور کمرشلائز کرنے کے مقصد کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔نئے یونٹ کے افتتاح پر تبصرہ کرتے ہوئے شان فوڈز کی شریک چیئرپرسن ثمرسلطان نے کہا کہ اس سہولت کا افتتاح مقامی پیداوار کے فروغ، فوڈ سائنس ٹیکنالوجی سے استفادہ اور پاکستان کی معیشت کو سپورٹ کرنے کے ہمارے نصب العین کی عکاسی کرتا ہے۔ اپنی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو بڑھا کر ہم ناصرف درآمدات پر انحصار کم کر رہے ہیں بلکہ نئی ملازمتیں بھی پیدا کر رہے ہیں۔ یہ سہولت پائیدار ترقی کے لیے ہمارے عزم اور پاکستان کی متحرک فوڈ انڈسٹری کی صلاحیتوں پر ہمارے یقین کا منہ بولتا ثبوت ہے۔شراکت داری کے دوسرے مرحلے کے لیے شان فوڈز اور سمرائز بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کے لیے پرعزم ہیں جس میں خاص طور پر متحدہ عرب امارات اور جنوبی افریقہ کی منڈیوں کا احاطہ کیا جائے گا۔شان فوڈز کے مشیر برائے اسٹریٹجی، نمو و سرمایہ کاری عمران شیرانی نے کہا کہ شان فوڈز نے پاکستان میں کوالٹی مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ ساتھ تحقیق، ڈیولپمنٹ اور ایپلی کیشن لیبارٹری اور مینوفیکچرنگ کی سہولت میں سرمایہ کاری کی ہے۔ سمرائز کے ساتھ اشتراک ایک ایسے برانڈ کے طور پر ہمارے مقام کو مزید تقویت فراہم کرتا ہے جو مسلسل نئے آئیڈیاز کی کھوج کے ساتھ ساتھ پاکستان میں کھانوں نئی جدت اور ذائقہ فراہم کر رہا ہے۔