کراچی ( کامرس رپورٹر ) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کوایک بار پھر پر لگ گئے اور فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے پر جاپہنچا۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کے اضافے سے 2,577 ڈالر فی اونس کا ہوگیاجبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 800 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پرجاپہنچااسی طرح دس گرام سونا بھی 685 روپے اضافے کے نمایاں اضافے کے بعد 2 لاکھ 30 ہزار 195 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہی۔یاد رہے کہ پیر کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 68 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔