اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے ویمن اِن ٹیک Cohort 6 کا آغاز کر دیا

129

کراچی ( کامرس رپورٹر ) اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان نے انووینچرز گلوبل پرائیوٹ لمیٹڈ کے تعاون سے پاکستان میں ویمن ان ٹیک پروگرام کے چھٹے مرحلے (Women in Tech Cohort 6)کے آغاز کااعلان کر دیا ہے۔اس موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ریحان شیخ نے کہا کہ، ”اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کا ویمن اِن ٹیک پروگرام حکومت کے اس ایجنڈے سے ہم آہنگ ہے جس کا مقصد چھوٹے کاروباری اداروں کی حمایت کرنا، مالی شمولیت کو فروغ دینا، اور خواتین اور ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مالی تعلیم کو بڑھانا ہے۔ مجھے فخر ہے کہ اس پروگرام کے چھٹے مرحلے کا آغاز کیا جا رہا ہے، جو خواتین کے لیے مواقع پیدا کرنے، رکاوٹوں کودور کرنے اور پاکستان میں مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران، یہ پروگرام خواتین کاروباری افراد کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے، جس میں اہم سرمایہ کاری، عالمی پروجیکٹ آرگنائزیشن، نیٹ ورک بلڈنگ اور سرمایہ کاری کی تیاری پر خصوصی رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔ اب تک 1300 سے زائد شریک کاروباری اداروں میں سے 100 سے زیادہ خواتین بانی گریجویٹ ہو چکی ہیں اور 33 کو ابتدائی سرمایہ فراہم کیا گیا ہے۔ یہ اقدام اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے کاروباری فنانس تک خواتین کی رسائی کو بڑھانے کے عزم کو تقویت دیتا ہے اور بینک کی فیوچر میکرز پائیداری کی حکمت عملی کا بنیادی حصہ ہے۔