اسٹاک مارکیٹ انڈیکس 82000پوائنٹس تک پہنچ گیا

205
Pakistan stock market

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے جمعرات کوکاروبار حصص کے دوران اس وقت اپنے پچھلے تمام وقت کے اعلیٰ ترین ریکارڈ کو توڑ دیئے جب کے ایس ای 100انڈیکس 82000 پوائنٹس تک پہنچ گیاتاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس81500کی سطح سے نیچے بند ہوا۔جمعرات کو شیئرز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورمارکیٹ نے ایک موقع پر 1,561 پوائنٹس کا اضافہ کیا اورانڈیکس 82003پوائنٹس تک بھی پہنچا جبکہ جو بدھ کو 80,461.33 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔جمعرات کوٹریڈنگ کے حجم میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز تجزیہ کاروں نے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ کی سہولت کی منظوری کی توقعات پر مارکیٹ کے بڑھنے کا اشارہ دیااوریہ خبریں مارکیٹ کے اعتماد کو بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کر ہی ہیں اس کے ساتھ ہی ترسیلات اور برآمدات میں بہتری مختصر مدت میں مارکیٹ کی کارکردگی کے اہم محرکات رہیں گے۔جمعرات کو کاروبار میں نمایاں تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں55ارب روپے سے زائدکا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 106کھرب 65ارب روپے سے تجاوز کر گیاجبکہ کاروباری حجم گزشتہ روز بدھ کی نسبت14.71فیصد زائد رہا ۔مارکیٹ میں اسپننگ، پاور،ٹیلی کام، سیکیورٹی، کمیونیکیشن،فر ٹیلائزر،سیمنٹ،آئل اور گیس اور دیگر اہم سیکٹر کے شیئرز میں خریداری دیکھی گئی۔ جمعرات کوکے ایس ای 100 انڈیکس میں997.95پوائنٹس اضافے سے81459.29 پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح331.68پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس25799.86پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 334.77 پوائنٹس بڑھ کر 52009.79 پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس 1423.49پوائنٹس بڑھ کر 129896.97پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔کاروبار ی تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں55ارب 80کروڑ6لاکھ10ہزار961روپے کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ106 کھرب10 ارب7کروڑ38لاکھ96ہزار389روپے کی سطح سے بڑھ کر 106کھرب 65ارب 87کروڑ 45لاکھ7ہزار350روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو18ارب روپے مالیت کے 45کروڑ90لاکھ37ہزار 985حصص کے سودے ہوئے جبکہ گزشتہ روز بدھ کو15ارب روپے مالیت کے 40کروڑ 1لاکھ95ہزار963 شیئرز کا کاروبار ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 469کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 145کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے239میں کمی اور 85کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے کوہ نوراسپننگ3 کروڑ 51لاکھ،کے الیکٹرک 2 کروڑ 38 لاکھ، ورلڈ کا ٹیلی کام 2کروڑ29لاکھ فرسٹ کیپٹل سیکیورٹی 2کروڑ 1لاکھ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ1کروڑ 79 لاکھ، فوجی فرٹیلائزر بن قاسم1کروڑ64لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں می اتار چڑھائو کے اعتبار سے نمایاں اضافہ یونی لیور پاکستان فوڈز اورلکی کور انڈسٹریز کے شیئرزجنکے دام 141.10 روپے اور 60.73روپے بڑھ کر بالترتیب 17508.33 روپے اور 1075.91روپے ہوگئے۔