حسابات جاریہ : اگست میں 75 ملین ڈالر فاضل ریکارڈ

63

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) حسابات جاریہ کے کھاتوں کا توازن اگست میں 75 ملین ڈالر فاضل ریکارڈ کیا گیا ، مالی سال کے پہلے دو ماہ میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں سالانہ بنیادوں پر 81 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اگست 2024 میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کا توازن 75 ملین ڈالر فاضل رہا، گزشتہ سال اگست میں حسابات جاریہ کے کھاتے 152 ملین ڈالر خسارے میں تھے۔جولائی میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کا خسارہ 246 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں سالانہ بنیادوں پر81 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، مالی سال کے پہلے دو ماہ میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کا خسارہ 171 ملین ڈالر تھا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 993 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، مالی سال کے پہلے دو ماہ میں پر ائمری بیلنس 1.285 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 33 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پرائمری بیلنس کا حجم 964 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔