کمیندو مینڈس نے ٹیسٹ کرکٹ میں سعود شکیل کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا

122

گال(اسپورٹس ڈیسک) سری لنکا کے اسٹار بلے باز کمیندو مینڈس نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کے لیجنڈ کرکٹر سنیل گواسکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستان کے نوجوان بلے باز سعود شکیل کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا،سری لنکا کے شہر گال میں بدھ کو نیوزی لینڈ اور میزبان ٹیم کے درمیان 2میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ شروع ہوا اور سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا،میزبان ٹیم کے ابتدائی بلے بازوں نے بالترتیب 36، 30اور 27رنز کی انفرادی اننگز کھیل کر ٹیم کی سنچری مکمل لیکن بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے تاہم اپنے ٹیسٹ کریئر کے ابتدائی میچوں میں شان دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے کمیندو مینڈس نے ٹیم کی نا سنبھالی۔