وزیر اعلی بلوچستان کی قومی ٹیم کوایشین ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد

174
betterment of hockey

کوئٹہ۔(اسپورٹس ڈیسک)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایشین چیمپئن شپ ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں تیسری و چوتھی پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم کی جیت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی جیت پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے ۔ بیان میں وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ کوریا اور پاکستان کے درمیان میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں محمد سفیان خان ، عبدالحنان شاہد ، اور رومان کی شاندار کارکردگی بہترین رہی جبکہ مجموعی طور پر پوری ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی ، کپتان اور ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔