سعودی عرب کی طرف سے یوکرین کو 25ایمبولینسوں کی فراہمی

151
شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے ایمبولینسیں یوکرین روانہ کی جارہی ہیں

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی امدادی ادارے شاہ سلمان ریلیف سینٹر نے یوکرین کی وزارت صحت کو 25 ایمبولینسیں فراہم کر دیں۔ یہ اقدام یوکرین کو 125 گاڑیاں فراہم کرنے کی کڑی ہے۔ انہیں سرحد پولینڈ کے حوالے کردیا گیا ہے،جہاںسے یوکرین کو ترسیل کی جائے گی۔ اس کے علاوہ میڈیکل ، برقی آلات ، جنریٹرز اور دیگر امدادی سامان بھی فراہم کیا گیا ہے۔