سابق ایرانی صدر رفسنجانی کی بیٹی 2 سال بعد جیل سے رہا

61

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی 61 سالہ بیٹی اور سابق رکن اسمبلی فائزہ ہاشمی رفسنجانی کو اپیل کورٹ کے فیصلے کے بعد جیل سے رہا کیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فائزہ ہاشمی رفسنجانی کو 2022 ء میں پولیس کی حراست میں نوجوان لڑکی مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی حمایت پر گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں فسادات کو ہوا دینے کے الزام میں تہران کی ایون جیل میں رکھا گیا تھا تاہم کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا تھا،جس پر انہیں رہا کردیا گیا۔ فائزہ ہاشمی رفسنجانی ایران میں انسانی حقوق کی متحرک کارکن ہیں۔ رہائی کے موقع پر جیل کے باہر ان کے اہل خانہ اور انسانی حقوق کی تنظیم کے کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔