اماراتی صدر آیندہ ہفتے امریکا کا دورہ کریں گے

37

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن آیندہ ہفتے اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا وائٹ ہاؤس میں خیرمقدم کریں گے۔ یہ کسی اماراتی صدر کی جانب سے امریکا کا پہلا دورہ ہو گا۔ امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ نائب صدر کملا ہیرس بھی محمد بن زاید سے ملاقات کریں گی۔ کربی نے کہا کہ ملاقات کے موضوعات میں آب و ہوا، صاف توانائی اور عالمی سطح پر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر شامل ہوگی۔ اس دوران معیشت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، خلا، قابل تجدید توانائی اور ماحولیات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔