میزائل تجربات میں سپر لارج وار ہیڈ استعمال کیے‘ شمالی کوریا کا دعویٰ

79
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان اور اعلیٰ فوجی افسران میزائل تجربے کا معاینہ کررہے ہیں

پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا نے سپر لارج وارہیڈسے لیس نئی قسم کے ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کردیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق بیلسٹک میزائل پر 4.5ٹن کلاس کاسپر لارج روایتی وارہیڈ لگایا گیا تھا اور تجربے کا مقصد اس کی طاقت کی تصدیق کرنا تھا۔ خبر رساں اداروںکے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اْن نے اپنے بیان میں کہا کہ مضبوط طاقت کی موجودگی ملک کو دشمنوں کی تزویراتی غلط فہمیوں کو روکنے اور انہیں ناکام بنانے کے قابل بنائے گی۔ شمالی کوریائی رہنما نے جوہری ہتھیاروں میں اضافے پر زور دیا۔