کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و پر تشدد واقعات میں خواتین سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے۔ دیگر واقعات میں 17 افراد زخمی ہوئے۔ اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑھے گیا طوری بنگش چوکی کے قریب غیرت کے نام پر فائرنگ سے ایک شخص اور ایک خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا ، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت،19سالہ سائرہ زوجہ محمد نجم اور 23سالہ محمد نجم ولد محمد جاوید کے ناموں سے ہوئی۔ سپر ہائی وے نور خان گوٹھ شنگریلا کمپنی کے قریب غیرت کے نام پر26سالہ بے بی زوجہ رفیق خاتون کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ۔سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود سائٹ سپر ہائی وے دلدار عمرانی گوٹھ احسن آباد میں پلاٹ کے تنازع کے دوران دو گروپوں میں تصادم پر ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق شخص کی شناخت 20سالہ شہزاد ولد اکرام کے نام سے ہوئی ہے۔ ماڑی پورتھانے کی حدود ہاکس بے سینڈزپٹ کے قریب سمندر میںڈوبنے والے نوجوان22سالہ عاصم ولد جاوید کی لاش نکال لی گئی۔ دوسری جانباقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے گیا رہ پرانہ 1D بس سٹاپ کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے22سالہ شاہد ولد سرور گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ۔