بائیڈن نے پاک امریکا تعلقات کو علاقائی سلامتی کیلیے اہم قرار دیدیا

121
Israel's attacks

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے اہم ہیں۔

امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے صدر جو بائیڈن کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔

اس موقع پر امریکی صدر نے پاک امریکا تعلقات کو علاقائی استحکام اور سلامتی کے لیے اہم قرار دیا اور کہا کہ امریکا عالمی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ ہے۔

ملاقات میں صدر جو بائیڈن نے دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور امریکا کے تعاون کو بھی سراہا۔

پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان امریکہ اقتصادی شراکت داری ہماری ترجیح ہے۔ پاکستان متبادل توانائی، گرین ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔

اس سے قبل امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے ارکان کانگریس ٹم سوازی اور جیک برگ مین سے بھی ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔