بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک مندر کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شخص کو مندر سے پیتل کا گھڑا چُراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
کانپور کے علاقے نواب گنج میں واقع چھوٹے سے مندر میں ایک شخص داخل ہوا، پوجا کی اور شِو لِنگ پر پانی بہایا۔ اس کے بعد اُس نے چھت سے لٹکا ہوا پیتل کا بھاری گھنٹہ توڑنے کی کوشش کی۔
سات آٹھ کلو کا گھنٹہ ایک بڑی زنجیر سے بندھا ہوا ہونے کے باعث نکالنا ممکن نہ ہوسکا تو اُس نے شِو لںگ کے اوپر رسی سے لٹکتے ہوئے پیتل کے گھڑے کو نکالا، سارا پانی شِو لںگ پر ڈالا اور گھڑے کو بیگ میں ڈال کر اپنی موٹر سائیکل پر چلتا بنا۔