پاکستان 21ویں مرتبہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی  کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب

236
Pakistan elected member of Board of Governors

اسلام آباد: پاکستان کو انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب کرلیا گیا ہے۔

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز کا اکیسویں دفعہ ممبر بنا، یہ ممبر شپ پاکستان کے آئی اے ای اے میں فعال کردار کا عکاس ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کے وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔