امریکی شہری کی سالگرہ کے دن لاکھوں ڈالر کی لاٹری نکل آئی

328
Lottery of millions of dollars was won

اوہائیو: امریکا میں ایک شخص نے 40 ویں سالگرہ کے موقع پر 5 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت کر سالگرہ کا دہرا جشن منایا۔

اوہائیو لاٹری کا کہنا تھا کہ ریاست اوہائیو کے شہر فِنڈلے سے تعلق رکھنے والے شخص نے اپنی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر 10 ڈالر میگا ملٹی پلائیر اسکریچ آف ٹکٹ خریدا تھا۔ ٹکٹ خریدنے کے بعد قسمت کی دیوی ان پر مہربان ہوئی اور ان کا 5 لاکھ ڈالرز کا انعام نکل آیا۔

لاٹری جیتنے والے شخص نے کہا کہ وہ اپنی انعامی رقم سے گھومنے پھرنے جائیں اور کچھ رقم سے سرمایہ کاری کریں گے۔