حیدرآباد:میلاد النبیؐ کے جلوسوںمیں جیب کتروں کی چاندی ہوگئی

75

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جشن میلاد النبیؐ کے جلوسوںمیں مبینہ طور پر جیب کترے50 سے زائد قیمتی موبائل فونز لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی تھانہ اور حیدرآباد سٹی کی حدود میں فوجداری روڈ پر تلک چاڑی سے ریشم گلی صبح سے شام تک مبینہ طور پر 50 سے زائد قیمتی موبائل فونز لٹیرے شہریوں کی جیب سے نکالتے رہے اور شہری سٹی تھانہ میں شکایت کرتے رہے اور اہلکار شکایت رجسٹر پر درج کرتے رہے پریشانی کی بات یہ ہے کہ 4 سے 5 شکایت آنے کے بعد پولیس الرٹ کیوں نہیں ہوئی اور یہ کھیل صبح سے رات تک چلتا رہا ہے کئی افراد نے تو ملک کے نظام سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے شکایت ہی درج نہیں کروائی۔