ملک مسائل کا شکار،عوام کی امید فقط جماعت اسلامی ہے، ایاز احمداصلاحی

54

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی مٹیاری ایاز احمد اصلاحی نے کہاہے کہ اس وقت ملک جن مسائل کا شکار ہے عوام ظلم کی چکی میں پسی جارہی ہے اس میں سب امید فقط جماعت اسلامی ہے اسی لیے عوام کو ریلیف دلانے کے لیے حافظ نعیم الرحمن میدان میں اترے ہیں مسلسل عوامی مسائل کو سامنے لا رہے ہیں اس سارے دورانیہ میں عوام جماعت اسلامی کے ممبر بن کر ہماری طاقت میں اضافہ کریں تاکہ پوری طاقت سے مقتدر طبقہ سے اپنے حقوق لیے جائیں وہ نیوسعید آباد میں رابطہ عوام مہم کے انعقاد کے موقع پر پریس کانفرنس کررہے تھے ۔قبل ازیںجماعت اسلامی مٹیاری کی جانب سے پورے نیوسعیدآباد شہر میں رابطہ عوام مہم چلائی گئی جس میں سیکڑوں افراد جماعت اسلامی کے ممبر بنے اس موقع پر الطاف احمد بھٹو قیم جماعت اسلامی مٹیاری،نور محمد کاکا امیر جماعت اسلامی تحصیل نیوسعیدآباد،جلال الدین امیر جماعت اسلامی شہر نیوسعیدآباد،حافظ محمد اسحاق بھٹو امیر جماعت اسلامی منصورہ ہالا،مفتی عبدالباسط بھٹو رہنما جماعت اسلامی مٹیاری، ایڈووکیٹ اظہار الحق بھٹو رہنما جماعت اسلامی نیوسعیدآباد،قاری مدثر احسن بھٹو رہنما جماعت اسلامی مٹیاری،مفتی مزمل حسین سھتو رہنما جماعت اسلامی نیوسعیدآباد بھی موجود تھے۔