عالمی کیٹگری میں رائزنگ اسٹار پلیئر میں پاکستان کے سفیان خان بھی نامزد

73

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے رائزنگ اسٹار پلیئر کی کیٹیگری میں پاکستان کے سفیان خان کا نام بھی شامل کر لیا گیا ،ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی جانب سے تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی نے ایف آئی ایچ اسٹارز ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کیا،نامزدگیوں کا اعلان ماہرین کی رائے کے بعد کیا گیا ،واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی کوریا کو تیسری پوزیشن کے میچ میں 5-2 سے شکست دے کر 8سال بعد ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔