افراد میچ جیت سکتے ہیں لیکن ٹیمیں سیریز اور ٹائٹل جیتا کرتی ہیں،گیری کرسٹن

69

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے وائٹ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے چیمپئینز کپ کے مینٹورز اور ہیڈ کوچز سے ملاقات کی، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے ہیڈکوچ کی ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کیساتھ ملاقات کے دوران مختلف پہلوں پر تبادلہ خیال کیا،کوچ کے ہمراہ ہائی پرفارمنس اسپیشلسٹ ڈیوڈ ریڈ اور ڈائریکٹر ایچ پی اینڈ چیمپئنز کپ ندیم خان نے بھی سیشن میں شرکت کی،اس موقع پر گیری کرسٹن نے مینٹورز اور ہیڈکوچز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افراد میچ جیت سکتے ہیں لیکن ٹیمیں سیریز اور ٹائٹل جیتا کرتی ہیں، کھلاڑی اپنے مینٹورز سے تجربہ لیں اور بہترین حکمت عملی حاصل کریں،گیری کرسٹن نے مینٹورز اور ہیڈ کوچز کو بتایا کہ پاکستان کے پاس باصلاحیت کرکٹرز ہیں جنہیں صرف معمولی ایڈجسٹمنٹ، نفاست اور فائن ٹیوننگ کی ضرورت ہے، وطن واپسی سے قبل قومی ٹیم کے وائٹ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن پورا چیمپئینز ون ڈے کپ دیکھیں گے۔