کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اسپیشل اولمپک پاکستان اور ہلال احمر پاکستان سندھ (Red Cresent) کے درمیان 3 سالہ مدت کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گئے جس کے مطابق ہلال احمر کی جانب سے اسپیشل بچوں کی بنیادی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات، ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس سے بچاؤ اور ہوم نرسنگ سمیت اسپیشل کھلاڑیوں کو بغیر کسی تفریق اور اولمپک ازم کے مطابق کھیلوں کے ذریعے ابتدائی طبی امداد کی تعلیم فراہم کرنا شامل ہے پاکستان ریڈ کریسنٹ ہیڈ آفس کلفٹن میں ہونے والی مفاہمتی یاداشت پر اسپیشل اولمپک پاکستان کی چیئرپرسن رونق اقبال لاکھانی اور ہلال احمر کی چیئرپرسن فرزانہ نائیک نے دستخط کئے۔