سونے کی قیمت میں 300 روپے کمی

94

کراچی ( کامرس رپورٹر ) عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کی کمی سے 2569 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 300 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 67 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونا 257 روپے کی کمی کے بعد 2لاکھ 29 ہزار 510 روپے کا ہوگیا۔چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہی۔یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 1700 روپے کے نمایاں اضافے سے 2 لاکھ 68 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی تھی۔