تسنیم حامد وومن چیمبر کی صدر ،شیزا فاروقی سینئر نائب صدر منتخب

99
نازلی عابد نثار ،کراچی وومن چیمبرکی صدرتسنیم حامد اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین کاگروپ فوٹو

کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملیر(کے ڈبلیو سی سی آئی ملیر) کے سالانہ انتخابات برائے 2024-26 میں تسنیم حامد صدر جبکہ شیزا فاروقی سینئر نائب صدر اور مہوش کیانی نائب صدر منتخب ہوگئی ہیں۔مقامی ہوٹل میں منعقدہ سالانہ اجلاس عام میں کے ڈبلیو سی سی آئی ملیر کی بانی صدر، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی، نازلی عابد نثار نے نومنتخب عہدیداروں اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے 15 اراکین سے حلف لیا۔ اجلاس عام میں تمام ایگزیکٹیو کمیٹی اراکین اور ممبران نے بھاری اکثریت سے سالانہ حسابات کی منظوری دی جبکہ نومنتخب عہدیداروں کو ذمہ داریاں سونپی گئیں۔اجلاس عام میں کے ڈبلیو سی سی آئی ملیر کے سرپرست اعلیٰ عابد نثار، مہمان خصوصی سارک وومن چیمبر کی چیئرپرسن حنا منصب خان، ڈرماٹولوجسٹ زرنا واحد، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی شبیر منشاء، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی عدیل صدیقی، پارلیمانی سیکرٹری انوائرمنٹ، یوتھ اینڈ اسپورٹس یوسف بلوچ، کلکٹر کسٹم نائمہ بتول، ماہر نفسیات فائزہ اسلم، پی پی انفارمیشن سیکرٹری حیدر ندیم جتوئی، سابق سینئر نائب صدرکے ڈبلیو سی سی آئی ملیر افضالہ شاہین، سابق نائب صدر یاسمین عارف و دیگر بھی شریک ہوئے۔