گرلزکالج کے گرائونڈ میں لڑکوں کو کھلانے کا معاملہ شدت اختیارکرگیا

59

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد کے گرلس کالج میں لڑکیوں کے ہاکی گرائونڈ میں لڑکوں کو کھلانے کا معاملہ ،کالج انتظامیہ کا اعتراض معاملہ شدت اختیا ر کرگیا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے گرلز کالج میں لڑکیوں کے ہاکی گرائونڈ میں لڑکوں کھلانے کے معاملے پر کالج انتظامیہ اور ہاکی ٹیم کی کوچ کے درمیان معاملہ کشیدہ ہو گئے ہیںکالج انتظامیہ کی جانب سے گرلز کے ہاکی گرائونڈ میں لڑکوں کو کھلانے پر اعتراض کیا گیا ہے جبکہ گرلز ہاکی اکیڈمی کی کوچ ارم بلوچ نے ڈی سی کو لڑکو ں کی ہاکی ٹیم کی درخواست کے ذریعے فہرست دی ہے اور لڑکوں کو گرلز کالج کے ہاکی گرائونڈ میں کھیلنے کی اجازت کی گزارش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق بوائز کے ہاکی ٹیم جن لڑکوں پر مشتمل ہے و ہ ڈی سی آفس میں مقرر افسر کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیںاس لئے گرلز کالج انتظامیہ پر دبائو ڈالا جا رہا ہے کہ لڑکوں کو گرلز کے ہاکی گرائونڈ پر کھیلنے دیا جائے جبکہ گورنمنٹ کالج انتظامیہ کا کہناہے کہ کالج میں اگر کوئی واقع ہو گیا تو اس کا ذمے دار کون ہوگا۔