آپﷺ کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے ،سید سردار علی شاہ گیلانی

60

خیرپور(جسارت نیوز ) حضورﷺ کی زندگی ہمارے لئے ایک بہترین نمونہ ہیں ہمیں چاہیے کہ ان کی زندگی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی زندگی گزاریں اسی میں ہماری کامیابی ہے۔ ان خیالات کا اظہار خیرپور میں جشن میلادالنبی ﷺکے مرکزی جلوس سے جماعت اہلسنت سندھ کے نائب صدر وبانی قادری تحریک پیر سید سردار علی شاہ جیلانی پیر عبدالقادر شاہ جیلانی پیر گل حسن شاہ۔پیپلز پارٹی کے سابق رکن سندھ اسمبلی پیر سید بچل شاہ پیپلزپارٹی کے رہنما سابق ایم پی اے منور وسان پیپلزپارٹی کے رہنما یوسی شاہ بھنگیو کے چیئرمین زاۃد پھلپوٹو جماعت اہلسنت خیرپور کے رہنما مولانا گل حسن اجن پاکستان سنی تحریک سندھ کے صوبائی سیکرٹری وحید الرحمن قادری سکھر ڈویثرن کے سیکرٹری طاہر قادری جماعت اہلسنت وانجمن غوثیہ کے رہنما احسان الٰہی راجپوت جماعت اہلسنت کے رہنما سید نسیم شاہ اور دیگر علما کرام نے اپنے خطاب میں کہی۔