پشاور،پولیس نے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

46

پشاور(آئی این پی ) اے ایس پی فقیر آباد سرکل علی عبد اللہ خالد کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ جاوید مروت نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنانے کیساتھ ساتھ دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں اسلحہسمگلر نواحی علاقہ متنی کا رہائشی ہے جوکہ گاڑی کے ذریعے اسلحہ ا سمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا، مختلف کارروائیوں کے دوران 400 مختلف بور کے کارتوس اور6 میگزین،دو پستول، پانچ بوتل شراب اور آئس بھی برآمد کرلی گئی ہے جس کے خلاف مقدمات درج کرکے مختلف پہلوئوں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس پی فقیر آباد علی عبد اللہ خالد کو اطلاع ملی کہ گاڑی کے ذریعے اسلحہ ا سمگل کیا جائے گا، جس پر ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ جاوید مروت نے دیگر نفری پولیس کے ساتھ رنگ روڈ چغلپورہ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ ایک مشکوک گاڑی کو روک کر گاڑی سے چار سو مختلف بور کے کارتوس اور 6 میگزین برآمد کرکے ملزم لیاقت علی خان ولد معظم خان سکنہ متنی کو گرفتار کرلیا، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوئوں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ اسی طرح دیگر کامیاب کارروائیوں کے دوران ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ جاوید مروت نے شراب، منشیات اور دیگر جرائم میں ملوث کے خلاف کامیاب کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں، گرفتار ملزمان محمد صادق، حمایت، ریاض اور شاہد شامل ہیں، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جن کے قبضے سے مجموعی طور 5 بوتل شراب، دو پستول، تین سوگرام آئس اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مختلف پہلووں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔