قاضی احمد میں بھی جشن میلاد النبیﷺ منایا گیا

67

قاضی احمد( نمائندہ جسارت )ملک بھر کی طرح قاضی احمد میں جشن میلادالنبیﷺ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔شہر بھرکی عمارتوں مسجدوں بازاروں وگلیوں کو سبز پرچم جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجاگیا تھا۔ اس سلسلے میں مرکزی جلوس جامع رحمانیہ مسجد ومدرسہ شیر محمد کالونی سے مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر حافظ عبد الرحمن ماجوٹھو کی قیادت میں برآمد ہوا۔